اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف جسٹس پاکستان نے8اپریل کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں 2مزیدججزلانےپرغورہوگا۔
سپریم کورٹ میں 2ججزلاہورہائیکورٹ سےلانےپرغورہوگا۔ لاہورہائیکورٹ کے5سینئرججزمیں سے2کوسپریم کورٹ لانےپرغورہوگا۔ جسٹس شجاعت علی خان کی اپنےمتعلق جوڈیشل کمیشن میں دیےریمارکس حذف کرنے کی درخواست۔جوڈیشل کمیشن جسٹس شجاعت علی خان کی درخواست پربھی غورکرےگا۔
جوڈیشل کمیشن نےاپنے4جولائی2024کےاجلاس میں جسٹس شجاعت علی کیخلاف ریمارکس دیےتھے۔ جوڈیشل کمیشن کےاپنے گزشتہ اجلاس میں اس بناپرجسٹس شجاعت علی کےنام پرغورنہیں کیاتھا۔
مزید پڑھیں :22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر ،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں،وجہ جانئے کیوں