اہم خبریں

ماہ رمضان کے تیسرے عشرے کی دعا اور عشرے کی فضیلت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اور اسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔اللہ تبارک و تعالی نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، جسے ہم سورۃ القدر کے نام سے جانتے ہیں۔

ماہ صیام کاتیسرا اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا شروع ہو گیا ہے۔ اس عشرے میں لیلتہ القدر کی رات بھی موجود ہے لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں۔ رمضان کریم کا پورا مہینہ دیگر مہینوں سےالگ اور خصوصی مقام کا حامل ہے، لیکن رمضان شریف کے آخری دس دنوں (آخری عشرہ) کے فضائل اور بھی زیادہ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت وطاعت ، شب بیداری اور ذکر و فکر میں اور زیادہ منہمک ہوجاتے تھے۔ ماہ صیام کاتیسرا اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا کل سےشروع ہو جائیگا۔ اس عشرے میں لیلتہ القدر کی رات بھی موجود ہے لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اور اسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔اللہ تبارک و تعالی نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، جسے ہم سورۃ القدر کے نام سے جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں :22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر ،3 بجے تک  راولپنڈی  اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں،وجہ جانئے کیوں

متعلقہ خبریں