اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد/راولپنڈی میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سپہر ،3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا ۔
تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔
پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔
لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی ۔ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا ۔
کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیےمورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سپہر ،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار،سٹار لنک کے حوالے سے بڑی پیش رفت،جانئے کیا