اہم خبریں

صدر مملکت نے یوم ِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی خصوصی چھوٹ دے دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) قیدیوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی ۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ۔ جاسوسی۔ ریاست مخالف سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

مزید پڑھیں :ای سی سی اجلاس،وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ منظور

متعلقہ خبریں