راولپنڈی (اے بی این نیوز)سیاسی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ ملاقات کے روز صرف 3 سیاسی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تاہم انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے مختص دن پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی، صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور وکیل خالد یوسف چوہدری اڈیالہ جیل گئے، تاہم انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
سیاسی رہنماؤں نے گیٹ نمبر 5 پر اپنے نام درج کرائے تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ وہاں سے واپس چلے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی، آج اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں گئے۔
مزید پڑھیں :ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ،10خوارج ہلاک ،کیپٹن حسنین اختر شہید