اہم خبریں

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ،10خوارج ہلاک ،کیپٹن حسنین اختر شہید

ڈی آئی خان (اے بی این نیوز)ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 10خوارج ہلاک۔ خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہیدہو گئے۔ کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق جہلم سے تھا۔
آپریشن کے دوران ہتھیار ،گولیاں برآمد۔ ہلاک خوراج قانون نافد کرنیوالے اداروں پرحملوں،شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ کیپٹن حسنین شہید دوران آپریشنز اپنی جرات ،دلیر کارروائیوں کیلئے مشہور تھے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی یہ پربانیاں ہمارے عزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں :ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں،شیخ وقاص

متعلقہ خبریں