راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) موٹرسائیکلسٹ کے لیے خصوصی گرین لین کا قیام۔ راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرا دی گئی۔ گلزارِ قائد سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ اور فلائنگ کلب سے کورال، اولڈ ایئرپورٹ تک گرین لین فعال۔
موٹرسائیکل سواروں کو صرف گرین لین استعمال کرنے کی ہدایت۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔
گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی مہم کے ذریعے گرین لین کے استعمال کی ہدایات۔ گرین لین کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی –۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم آفس کے کام کا طریقہ کار تبدیل،رابطے، نوٹس، کیسز اور دیگر خط و کتابت توقیر شاہ کے ذریعے ہوگی