اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پچھلے 2سال سے کریک ڈاؤن ہورہا ہے۔ مجھے ابھی تک جے آئی ٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ہمارے لوگوں پر جعلی مقدمات پہلے سے درج ہیں۔
وزیراعظم نے جو ٹاسک فورس بنائی تھی ہمیں تب سے اندازہ تھا۔ پی ٹی آئی کسی ملک مخالف پروپیگنڈے کا حصہ نہیں۔ وہ پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ
ہم فیک اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ،کیا پتہ یہ ن لیگ کے بٹھائے ہوئے لوگ ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاہےیہ فوج اورادارےہمارےہیں۔ اپوزیشن لیڈرپرموٹرسائیکل چوری کےمقدمات درج کیےجارہےہیں۔ پارٹی میں کسی میں جرات نہیں کہ وہ بانی کی مرضی کے خلاف کوئی بیان دے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا،انفارمیشن ونگ کےانڈرنہیں ہے۔ خیبرپختونخوا میں عوام اور پولیس مل کردہشتگردوں کے خلاف لڑرہے ہیںبیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ جےآئی ٹی نےتحقیقات کرکےحقائق کوپیش کیا۔
پی ٹی آئی سے افیشل اکاؤنٹ سے متعلق پوچھا گیا کہ کون ٹویٹ کررہا ہے۔دہشتگردی کا مطلب صرف بم بلاسٹنگ نہیں۔ سوشل میڈیاکےذریعےمخصوص بیانیہ بنانےکی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ٹویٹ سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کررہی ۔
ٹرولنگ بریگیڈکےشروع ہونےکےبعدپی ٹی آئی نےیوٹرن لےلیا۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ان کے اپنے کنٹرول میں بھی نہیں۔ پی ٹی آئی کےکی بورڈوارئیرزملک کیخلاف پروپیگنڈامہم چلارہےہیں۔
پی ٹی آئی کاسوشل میڈیاان کےاپنےکنٹرول میں نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےپارٹی کےلوگوں کی ملاقائی کرائی ۔ پی ٹی آئی قیادت پر غیرسیاسی مقدمات درج ہیں۔ سزایافتہ شخص کیسےپارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شر یک ہوسکتاہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم آفس کے کام کا طریقہ کار تبدیل،رابطے، نوٹس، کیسز اور دیگر خط و کتابت توقیر شاہ کے ذریعے ہوگی