اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم آفس کے کام کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری کی پوسٹ خالی رکھنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم کو بھیجی جانے والی ہر فائل توقیر شاہ کے ذریعے گزرے گی۔
وزیراعظم آفس سے تمام رابطے مشیر برائے وزیراعظم آفس توقیر شاہ کے ذریعے ہوں گے۔ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران اپنی سمریاں براہ راست وزیراعظم کو نہیں بھیج سکیں گے۔ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق تمام سمریاں ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کے ذریعے بھجوائی جائیں گی۔
وزیراعظم کو بھیجے جانے والے نوٹس، کیسز اور دیگر خط و کتابت بھی اسی طریقہ کار کے تحت ہوگی۔ تمام وزارتوں، ڈویژنز، اداروں اور ایجنسیوں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری۔ یہ احکامات کابینہ سیکرٹری کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پولیس یونیفارم الاؤنس میں700روپے ماہانہ اضافہ،اہلکار اعلیٰ کوالٹی کی وردی خود خریدیں گے