اسلام آباد( اے بی این نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں داخلہ پانبدیوں پراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے، وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اسرائیل کی سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے خلاف ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کا احتساب کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔
انھوں نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں داخلہ پانبدیوں پراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے، امریکہ میں پابندی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ امریکہ کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت خوش آئند ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بین الریاستی تعلقات میں عدم مداخلت بنیادی اصول ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے ہماری سیکیورٹی کے لیے سخت خطرہ ہے، افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے۔
طورخم بارڈر 15 اپریل تک اسی میکانزم کے تحت کھلا رہیگا۔شفقت علی خان نے بریفنگ میں مزید کہا کہ کل سے پیدل آمد ورفت بھی بحال ہو جائیگی، افغان سفارت کارکی طلبی ایک معمول کا حصہ ہے، بھارت نے جعفر ایکسپریس دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، غیر ملکی شہریوں سے متعلق ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،ڈیفنس سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر گرفتار