اہم خبریں

کراچی ،ڈیفنس سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر گرفتار

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔اے بی این نیوزکے مطابق کامران اصغر قریشی کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 7th اسٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گذری کراچی میں کاروائی کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے، ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9MM پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ اور لائسنس کے بغیر اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: لوئر کرم میں آپریشن کا فیصلہ،علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

متعلقہ خبریں