اہم خبریں

ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت چھوڑنے کی دھمکی

کراچی (اے بی این نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی اور کہا کراچی اور حیدرآباد کے فنڈ نہ دیے تو فیصلے میں آزاد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کا ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی حکومت سے ناراضی اور سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق وفاقی حکومت سے بارہا رابطے کے باوجود کراچی اور حیدرآباد کا فنڈز جاری نہ ہونا قابل تشویش ہے ، مارچ کا مہینہ چل رہا ہے، کراچی کے 15 ارب اور حیدرآباد کے 5 ارب ابھی تک ریلیز نہیں ہوئے ، اگر یہ پیسے ضائع ہوگئے تو کون ذمے دار ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے فنڈز کے معاملے پر حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا وفاقی حکومت فوری ایم کیو ایم کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھے اور اس معاملے کو حل کرے ، اگر ترقیاتی فنڈز ریلیز نہ ہوئے یا کسی دبائو میں اسکو جاری نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم اپنی مشاورت کرے گی ، ہم اپنی مشاورتی عمل میں ہر فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس اپوزیشن سمیت آزاد ارکان کی حیثیت سے پارلیمان میں بیٹھنے کا آپشن بھی ہے۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ امین الحق نے بہت احتیاط سے بات کی ، کراچی کی سڑکیں چیخ چیخ کر نوحہ سنارہی ہیں، ہم بول نہیں رہے تو مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہے۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے کیساتھ منانے کا اعلان

متعلقہ خبریں