جدہ(اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔مریم نواز جاتی عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
نواز شریف نے مریم نواز سمیت پورے وفد کی صحت یابی اور عمرہ کی قبولیت کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: چنیوٹ ،بس اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم ،7 افراد جاں بحق،10شدیدزخمی