اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایک دفعہ پھر ابر رحمت کا آغاز،بوندا باندی شروع،رم جھم بارش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں ایک دفعہ پھر ابر رحمت کا آغاز ہو گیا ہے اور رم جم رم جھم بارش شروع ہو گئی ہے افطاری کے بعد اس بارش نے اسلام آباد کے موسم کو اور حسین اور خوبصورت کر دیا ہے شہر اقتدار کے باسی موسم اوربوندا باندی سے لطف اندوز ہونے کے لیے باہر نکل آئے ہیں

بارش ہونے کی وجہ سے ساتھ ہلکی ہلکی دھیمی دھیمی ہوا بھی چل رہی ہے جس نے موسم کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں اس موسم اور بارش کی وجہ سے روزے بھی انتہائی آسان ہو گئے ہیں کیونکہ موسم میں گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بارش کی پیشن گوئی تھی

ابھی یہ بوندا باندی کی صورت میں بارش جاری ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ رات گئے مزید تیز ہو جائے گی اسلام آباد کے ساتھ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی اس وقت گھٹا چھائی ہوئی ہے اور وہاں پر بھی بادل برسنے کو تیار کھڑے ہیں

مزید پڑھیں :سونا ملکی تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر ،جانئے کتنا ہو شربا مہنگا ہو گیا

متعلقہ خبریں