اہم خبریں

ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دے دی۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول ڈیٹا تک رسائی سے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دینے کےلیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں