پشاور ( اے بی این نیوز )پاک افغان بارڈر طورخم دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔ پاکستان سائیڈ طورخم سے پہلی گاڑی افغانستان کیلئے روانہ۔
25 دن سے دونوں ممالک کے مابین آمدورفت کا سلسلہ بند رہا۔
دونوں ممالک کو یومیہ 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں کئی ہفتوں سےکھڑی رہی۔ دونوں ممالک کے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
تاجر برادری نے سرحد کھولنے کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں :وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ،خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیر اسلامی قرار
