اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کی اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں کی شدید مذمت،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہیدہو گئے۔
شہدا میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ خطے میں عدم استحکام کا نیا خطرہ پیدا ہوگیا۔ پاکستان کی عالمی برادری سے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں :رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو منعقد ہوگا،31 مارچ کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان