اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےاجلاس میں شرکت نہ کرکےبڑی غلطی کی۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کاشکارہے،اختلافات ختم نہیں ہورہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی نہیں آرہی دوسری طرف گنڈاپورنےشرکت کی۔
گنڈاپوروزیراعلیٰ کی حیثیت سےآرہےہیں توپی ٹی آئی کی نمائندگی کررہےہیں۔ اجلاس میں شرکت کامعاملہ کوئی فرمائشی پروگرام نہیں کہ 14لوگ آئیں گے۔ اجلاس میں سینیٹ اورقومی اسمبلی کے90سے95افرادتھے۔
ایسانہیں کہ آپ20سے25لےجائیں،کہیں افطاری پرنہیں جارہے۔ بہت اہم دن تھا،پی ٹی آئی کواجلاس میں ہوناچاہیےتھا۔ حکمرانوں پردم خم پہلےتھانہ آج ہے۔ دہشتگردی ملک کامسئلہ ہے،اتفاق رائےپیداہورہاتھااچھی بات ہے۔
پی ٹی آئی بھی اجلاس میں شرکت کرتی توعالمی سطح پرمثبت پیغام جاتا۔ آج اجلاس میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔ پاکستان اورملکی سلامتی سےمتعلق ہی بات ہونی تھی۔ میرےخیال سےپی ٹی آئی کواجلاس میں شرکت کرنی چاہیےتھی۔
مزید پڑھیں :پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، آرمی چیف نے شرکا کو 50 منٹ کی بریفنگ دی