اہم خبریں

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ،کوئی تحریک نہیں ،کوئی شخصیت نہیں،آرمی چیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں ، کوئی شخصیت نہیں۔ پائیدان استحکام کیلئے طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
یہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے، ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ،کوئی تحریک نہیں ،کوئی شخصیت نہیں۔ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔
یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔
ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ کب تک سافٹ سٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے؟ ہم گورننس کی خامیوں کو کب تک افواج اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے؟
علما خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔

مزید پڑھیں :شوگر ملز مالکان اورحکومت کے درمیان چینی کی قیمت پرتنازع برقرار ،قیمت کم کرنے سے انکار

متعلقہ خبریں