اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملکی آبی ذخائر خشک اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول سے گر گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی ڈیڈ لیول کی سطح پر پہنچ گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1402.99 فٹ کی سطح پر آگیا۔
ڈیم میں پانی کا ڈیڈ یا کم سے کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا زخیرہ بھی کم ہو کر 5 ہزار ایکڑ فٹ باقی رہ گیا۔ منگلا میں پانی ڈیڈ لیول 1050 فٹ کی سطح پر پہلے سے ہے ۔
منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر آنے سے ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار بھی بند ہوگئ۔
چشمہ میں بھی پانی کا زخیرہ نہ ہونے کے برابر ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ منگلا میں آج پانی کا مجموعی محض ذخیرہ 71 ہزار ایکڑفٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 10 ہزار ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ سے پانی کا زخیرہ دو روز میں سات ہزار ایکڑ فٹ کم ہو گیا۔
تینوں ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ صرف 86 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔ دو روز قبل تینوں بڑے ڈیمز میں پانی کے مجموعی زخائر ایک لاکھ 3 ہزار ایکڑ فٹ تھے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد صرف 18 ہزار 4 سو کیوسک ہے۔
منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 26 ہزار 100کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 29ہزار 600کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک ہے۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن اتحاد کا سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ، ان کی اول اور آخر ی ترجیح عمران خان ہے، خواجہ آصف