اہم خبریں

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طالبان سے بات چیت بہت ضروری ہے،سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد (   اے بی این نیوز    ) سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ دہشتگردی بڑھنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طالبان سے بات چیت بہت ضروری ہے۔
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ وہ اے بی این کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہپے تھے۔ انہوں نےکہا کہ
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ہم نے بانی کی رہائی کی نہیں پے رول پر اجلاس میں لانے کی بات کی۔ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن زاہد خان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات میں بہت فرق ہے۔
ماضی میں نیشنل ایکشن بنایا گیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ 2014میں نوازشریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔ افغان طالبان کی جیت پر ہم نے خوشیاں منائی تھیں۔ جو لوگ افغان طالبان کے ساتھ چائے پی رہے تھے وہ ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی آئی کو کل اجلاس میں بانی کو پے رول پر لانے کا مطالبہ سامنے رکھنا چاہیے۔ عید کے بعد نوازشریف سیاست فعال نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر،آئندہ بجٹ میں تنخواہوں کے اضافے سے انکار، الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی مسترد

متعلقہ خبریں