اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
حکومت زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ غیر معیاری بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
پی اے آر سی میں تحقیقاتی کام کو جلد فعال کیا جائے۔ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام حتمی مراحل میں ہے۔اجلاس میں رانا تنویر ، احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران کی شرکت کی۔
مزید پڑھیں :پاکستان امریکی سفری خدشات کو دور کرنے کے لیے سینٹرلائزڈ کرمنل ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا