اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔
اور نہ ہی ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم ملازمین کی بھرتی اور حد میں اضافے کا معاملہ زیر غور ہے۔
نیز ادھر دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے وزیرخزانہ سے منسوب کیے جانے والے مبینہ اعلان کی وضاحت سامنے آگئی۔تنخواہوں سے متعلق وزیر خزانہ نےکوئی اعلان اور نہ ہی بیان دیا ہے۔ اس حوالے سے نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں۔
وزیرخزانہ نے خطاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی ۔ وزارت خزانہ نے رکن اسمبلی کی سوال اٹھائے جانے پر ایوان کو صورت حال سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں :سانحہ جعفر ایکسپریس اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار