اہم خبریں

امن دشمنوں کا وار، بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

بنوں (اے بی این نیوز     )خیبر پختو نخوا میں امن دشمنوں کے وار۔ بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید۔ شہید اہلکار ار پی او بنوں دفتر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر 10 سے 15 دہشتگردوں کا حملہ ۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آ ور فرار ۔پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں کا دستی بم سے حملہ ۔ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردو کی فائرنگ ۔دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ۔ جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان

متعلقہ خبریں