اہم خبریں

تحریک انصاف کا نیشنل سکیورٹی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شھادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔

یہاں کے عوام اور پولیس قربانیاں دے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ عید تک اپوزیشن کی گرینڈ الائنس تشکیل دے سکیں، جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی سمیت جی ڈی اے سے سندھ میں ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔
مزید پڑھیں: اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے ،بھارتی گلوکارہ

متعلقہ خبریں