اہم خبریں

خاتون سیا سی راہنما کی گاڑی پر فائرنگ، کار کے شیشے ٹوٹ گئے

راولپنڈی (   اے بی این نیوز        ) تھانہ نیو ٹاون کے علاقے کمرشل مرکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کشمیری قوم پرست جماعت پی این پی کی خاتون رہنما تانیہ خان کی گاڑی پر کی گئی۔
ثانیہ خان شاپنگ کیلئے مارکیٹ آئی تھی۔ فائرنگ سے تانیہ خان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فائرنگ کے دوران ثانیہ خان محفوظ رہیں۔ ثانیہ خان نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔ درخواست گزار نے کہا کہ
اپنے گھر سے قریب بیکری میں گئیں گاڑی کھڑی کی تو نامعلوم شخص نے فائر کیا۔
پہلے بھی دو بار میری گاڑی کے ٹائر کھولے گئے۔ پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ موقع پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں :جے آئی ٹی ، منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

متعلقہ خبریں