پشاور( اے بی این نیوز )جنوبی وزیرستان اپر اور لوئرکے مختلف راستوں پر جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے بینی زائی راغزائی سے جنڈولہ راستے پر کرفیو نافذ ہوگا۔
تنائی سروکئی، جنڈولہ سڑک پر بھی کرفیو نافذہو گا۔ وانا زالئی کیمپ سے کیڈیٹ کالج روڈ بند رہے گا۔ کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ ان راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
سیکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے باعث راستوں پر کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کوکہاتھا پالیسی تبدیل کرناپڑے گی، پی ٹی آئی کے 90فیصد فیصلے غلط ہوئے،شیرافضل مروت
