اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل وہاں پرخرچ ہونے چاہیے۔ وفاق اپنا کردارادا کرے گا،بلوچستان کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔
کئی سال سے یہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
نقصان بہت زیادہ ہوسکتا تھا مگر ہماری افواج نے دانشمندی سے کام کیا۔ وزیراعظم نے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل پر قبائلی سرداروں کا قبضہ رہا ہے اورابھی بھی ہے۔
بی ایل اے کے تانے بانے ہندوستان سے ملتے ہیں۔
افغانستان میں اس وقت ساری دنیا کی دہشتگرد تنظیمیں موجود ہیں۔ اے پی سی میں پی ٹی آئی کوبھی غیر مشروط طور پرشامل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کوکہاتھا پالیسی تبدیل کرناپڑے گی، پی ٹی آئی کے 90فیصد فیصلے غلط ہوئے،شیرافضل مروت