نوشکی (اے بی این نیوز )کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا نوشکی میں ایف سی کانوے پر خود کش حملہ ,, ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید سیکیورٹی فورسز کی حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی ۔
خود کش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ علا قے کی مکمل نا کہ بندی کر دی گئی۔ وزیر اعظم شہبا ز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دھماکے کی مذمت۔
محسن نقوی نے کہا معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں :شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے51 افراد ہلاک ،100سے زائد زخمی