اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔
پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے۔ اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں۔ دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں۔
بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا بریک تھرو ہے۔ افغانستان کو بار بار کہا۔ بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو باندھ کر رکھو مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔
مزید پڑھیں :انسانی اسمگلرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ،ادارے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں،وزیراعظم