اسلام آباد (اے بی این نیوز )حکومت کا بڑھتی دہشتگردی پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ۔ پارلیمانی قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر مشاورت۔ سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع۔
سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم ۔ اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کریں گے۔ ا سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی۔ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔
ان کیمرا اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں گے۔۔ پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی۔بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز میں تیزی کے فیصلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں :انسانی اسمگلرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ،ادارے جرم کے خاتمے کیلئے دن رات کام کریں،وزیراعظم