اہم خبریں

موٹرسائیکل چلانے والےہو جائیں خبردار ، اہم گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے اہم حفاظتی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ان کے مطابق، موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ سڑک پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی تدابیر نہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

اس کے علاوہ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز (سٹی ٹریفک آفیسرز) اور ڈی ٹی اوز (ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس حوالے سے عوامی آگاہی کی مہم چلائیں اور ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔

یہ اقدامات موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی تدابیر کو بڑھانے اور سڑکوں پر حادثات کی تعداد کو کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں