اسلام آباد (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے معمول کے مطابق سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔پبلک سیفٹی کے پیش نظر اضافی ناکہ جات اور پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تھریٹ الرٹ کی افواہیں صرف منفی پراپیگنڈہ ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں سحری و افطاری ،نماز اور تراویح کے اوقات میں ہر سال کی طرح اضافی سیکیورٹی کور مہیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مذہبی مقامات کے علاؤہ مارکیٹس کےلیے بھی رمضان المبارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اسلام آباد پولیس کا صدر زون ،سٹی زون ، انڈسٹریل ایریا زون اور سواں زون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
زونل ایس پیز کی سپرویژن میں پولیس کی نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔
سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران, 339 افراد، 416دوکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 136 موٹر سائیکلز اور 56 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران گرینڈ سرچ آپریشن 07 موٹر سائیکل کو تھانہ شیفٹ کیا گیا، اور 05 عدد 30 بور پستول معہ ایمونیشن,01 راںٔفل اور 1156 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لیا گیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام الناس کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،ایک گرفتاردوسرا فرار