اہم خبریں

سوڈان میں انسانی بحران سنگین، 1.2 کروڑ افراد بے گھر، 30 لاکھ نے پناہ لی

خرطوم (اے بی این نیوز    ) پاکستان کی سوڈان میں جنگ بندی کی اپیل، مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف: سوڈان کا بحران مذاکرات سے حل کیا جائے۔ سفیر منیر اکرم کا اقوام متحدہ میں خطاب، سوڈان میں فوری فائربندی کا مطالبہ۔

سوڈان میں انسانی بحران سنگین، 1.2 کروڑ افراد بے گھر، 30 لاکھ نے پناہ لی۔ سفیر منیر اکرم نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے متوازی حکومت کے قیام کی مذمت کی۔
ال فاشر اور زمزم کیمپوں میں بگڑتی صورت حال پر پاکستان کا اظہار تشویش۔

سوڈان میں عام شہریوں پر تشدد ناقابل قبول، انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری سوڈان میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے امداد فراہم کرے۔ پاکستان نے “جدہ اعلامیہ برائے تحفظِ شہریان” پر عملدرآمد پر زور دیا۔

سوڈانی حکومت کے “شہریوں کے تحفظ کے قومی منصوبے” کی حمایت کی۔ سیاسی حل کے لیے سوڈان کے عبوری روڈ میپ کا خیرمقدم کیا۔ سوڈان میں امن کے لیے تمام عالمی کوششوں کو مربوط کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں :حماس کا زندہ اور مردہ تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کا اعلان ،اسرائیل ناراض،امریکہ پر لفظوں کی گولہ باری

متعلقہ خبریں