اہم خبریں

چینی ذخیرہ کرنے،سٹہ کھیل کرمصنوعی اضافےکی ہرگزاجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) وزیراعظم نے چینی کےذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ مصنوعی قلت پیداکرکےقیمت میں اضافےکےذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کاحکم دے دیا گیا۔
چینی ذخیرہ کرنے،سٹہ کھیل کرمصنوعی اضافےکی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔ ناجائزمنافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکےرپورٹ دیں۔ چینی کی کھپت اوررسدپرکڑی نظررکھی جائے،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت۔
وزیراعظم کی شوگرملزکیساتھ چینی کی کھپت ورسدکی نگرانی کیلئےمربوط روابط کی ہدایت۔ ملک میں چینی کی وافرمقدار موجودہے۔ مصنوعی بحران پیداکرنےوالوں کوقانون کےشکنجےمیں لایاجائے۔
رمضان میں عام آدمی کامافیاکےہاتھوں قطعاً استحصال نہیں ہونے دینگے۔
وزیراعظم کاچاروں صوبائی چیف سیکرٹریزکوچینی کی مقررہ قیمت پرفراہمی یقینی بنانےکاحکم۔ اجلاس میں وفاقی وزراراناتنویرحسین،اعظم نذیرتارڑ اوراحدخان چیمہ موجودتھے۔
علی پرویزملک،معاون خصوصی ہارون اختراورمتعلقہ حکام کی بھی اجلاس میں شر کت۔
چاروں صوبوں کےچیف سیکرٹریزنےویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کوچینی کی کھپت ورسداورموجودہ قیمتوں کےحوالےسےتفصیلی آگاہ کیاگیا۔
مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں