اہم خبریں

کالے شیشے، غیر قانونی لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون

راولپنڈی (اے بی این نیوز    ) سٹی ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، کالے شیشے، غیر قانونی لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس پر سخت کارروائی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا بڑا اقدام۔
کالے و رنگین شیشے، پردے، جالیاں، غیر قانونی لائٹس، ہوٹرز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن۔ – سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ خلاف ورزی پر جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے سیکیورٹی خدشات بھی پیدا ہوتے ہیں – ۔ شہری رضاکارانہ طور پر غیر قانونی آلات ہٹا لیں تاکہ کارروائی سے بچ سکیں۔ عوامی آگاہی کے لیے سوشل میڈیا اور فیلڈ سٹاف کی مدد سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس پر حملہ ،دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے،ان کو بھارتی میڈیاسپورٹ کررہاتھا ،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں