اہم خبریں

کوہاٹ،تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ، 10 بچے جاں بحق

کوہاٹ( اے بی این نیوز  ) کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے مدرسے کے طلبا کی کشتی الٹ گئی جس سے 10 بچے جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق تاندہ ڈیم سے اب تک 15 بچوں کو نکال لیا گیا ہے ، حادثے میں اب تک 10 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج 8 بچوں میں سے تین ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 17 بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کشتی میں مدرسہ کے 30 طلباء سوار تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ غوطہ خور کی ٹیم کو پشاور سے طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں