اسلام آباد( اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے والے ایس ایس پی عمران کشور نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔ عمران کشورنے ترقی کی فہرست میں مسلسل دوسری مرتبہ نظرانداز کئے جانے پراستعفیٰ جمع کروایا۔
آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے استعفی کےمطابق عمران کشور نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتےہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔
اب وہ ایک ایسے موڑپر کھڑے ہیں جہاں مزید خدمات ممکن نہیں۔عمران کشورنے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ عزت کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ اب خاموشی سے کام نہیں کرسکتا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران کشور کو پروموشنل بورڈ کی جانب سے ڈی آئی جی کے عہدے ترقی کےلیے دوسری مرتبہ نظرانداز کیاگیا۔ جس پر انہوں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے استعفی جمع کروادیا۔
مزید پڑھیں: استغاثہ کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا،سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری