پشاور ( اے بی این نیوز )گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغان حکومت سے کئی بار کہا اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکیں۔ افغان حکومت نے ہمارے مطالبات پر کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
کرم کا صرف25کلو میٹر روڈ ہے جسے صوبائی حکومت نہیں کھلواپارہی۔ فوجی جوان شہید ہورہے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کہاں ہے؟ کے پی حکومت اگر سمجھتی ہے امن وامان کیلئےفوج کی ضرورت ہے تو وفاق سے درخواست کرے۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ ضلع کرم میں بنکر بن رہے تھے تو صوبائی حکومت کیا کررہی تھی۔ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ پاکستان میں امن ہو۔
پہلے بھی دہشتگردی کیخلاف جتنے اجلاس ہوئے پی ٹی آئی غائب تھی۔
علی امین گنڈا پور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا صرف ایک ہی مقصد ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرایا جائے۔ پی ٹی آئی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 600ارب سے زائد رقم ۔ پی ٹی آئی حکومت آج تک نہیں بتا سکی کہ 600ارب کہاں خرچ کیے۔
مزید پڑھیں :حکومت کوشش کررہی ہےپی ٹی آئی کوکالعدم قراردیاجائے،نعیم حیدرپنجوتھہ