اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بولان میں دہشتگردوں نےٹرین کویرغمال بنایا،نہتےپاکستانیوں کوشہید کیا۔ نہتے معصوم مسافروں کو یرغمال بناکر شہید کیا گیا۔
معصوم شہریوں کو خودکش بمباروں نے یرغمال بنارکھا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایساظالمانہ اقدام پہلےنہیں ہوا، جو ظلم کیا گیا اس کی مثال کسی مذہب میں بھی نہیں ملتی۔ ٹرین میں 400سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔ دہشتگردوں نےبچوں اورخواتین کابھی احساس نہیں کیا۔
آرمی چیف ،کورکمانڈر بلوچستان کی بہتر حکمت عملی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے۔ ضرارکمپنی نےمشکل وقت میں بہتری کارکردگی دکھائی۔ مسافروں کی جانیں بچاناتھیں اوردہشتگردوں کاخاتمہ کرناتھا۔
سیکیورٹی فورسزنے33دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا۔ تمام صوبوں کودہشتگردی کےخاتمے کیلئےاپناحصہ ڈالناچاہیے۔ امن کے بغیر بلوچستان سمیت ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ خیبرپختونخوااوربلوچستان میں دہشتگردی کےخاتمے تک ملک ترقی نہیں کرےگا۔
نوازشریف کی قیادت میں 2018میں ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا تھا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے80ہزارسےزائدجانیں قربان کیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں نے قربانیاں دیں۔ طالبان سےمذاکرات کےحمایتیوں نےدوبارہ کےپی میں دہشتگردوں کوآبادکیا۔
مزید پڑھیں :پبلک سیفٹی، کے الیکٹرک کی بجلی کے تاروں کے قریب پتنگ بازی سے اجتناب کی اپیل