اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاک فوج کی چوکی پر خوارج کا حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے جنڈولہ میں پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے پاک فوج کی چوکی پر حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ایف سی کیمپ کے قریب خودکش حملہ آور نے گاڑی میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔ 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں :2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکتا ہے،جانئے تفصیل