اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست تحریر کر دی ۔ درخواست کے متن کے مطابق
آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
ہم دوپہر 2بجے سے گیٹ 5پر موجود ہیں۔
بانی نے متعدد بار ملاقات کا کہا،ایس اوپیز کے مطابق ملاقاتیوں کے نام بھی جیل حکام کو دیے۔ بانی سے ملاقات نہ کروا کر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آپ متعدد بار اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔
درخواست پر عمر ایوب،شبلی فراز،صاحبزادہ حامد رضا کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست پر جنید اکبر،علامہ راجا ناصر عباس کے دستخط بھی موجود ہیں۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے تحریر کی۔

مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

متعلقہ خبریں