اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی میں لڑائی جھگڑے اور الزامات ، تیمور جھگڑا نے شیر افضل مروت کو نوٹس بھیج دیا ۔ شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ نوٹس میں مبینہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ایک ارب روپے کا معاوضہ طلب کیا گیا ۔
قانونی نوٹس تیمور جھگڑا کے وکیل کے توسط سے بھجوایا گیا ۔متن کے مطابق مروت نے 11 مارچ 2025 کو دو ٹیلی ویژن ٹاک شوز کے دوران جھوٹا الزام لگا۔ جھگڑا نے پنشن فنڈ سے 36 ارب روپے کی بدعنوانی کی۔
مروت نے کہا جھگڑا نے غیرقانونی فنڈز سے ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں قیمتی جائیدادیں خریدیں۔ یہ الزامات بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز ہیں۔ نوٹس میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ پاکستان کے ہتک عزت کے آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہیں۔
مروت ہتک آمیز بیانات دینا بند کریں۔ ان ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوامی معافی جاری کریں جہاں یہ بیانات گردش کر رہے ہیں۔ اپنے بیان واپس لیں اور غلط معلومات کی تردید کریں۔
ساکھ اور پیشہ ورانہ نقصان کے لیے 1 ارب روپے کا معاوضہ ادا کریں۔ 14 دن کے اندر ان مطالبات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں دیوانی اور فوجداری قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس حملے میں را ملوث ہے: سکھ رہنما گروپتونت سنگھ