اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اس وقت ہم ماضی سے زیادہ خطرناک دور سے گزررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردوں کا کوئی نظریہ اور سیاست نہیں ہوتی۔ ۔ بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب۔
کہاہماری کمزوریوں کا فائدہ دہشتگرد اٹھارہے ہیں۔ دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش۔ پاکستان میں دہشتگردی کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔ میں ایک سال کا تھا جب مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔
شہید بینظیر بھٹو نے تحفظ کی خاطر مجھے لندن میں رکھا۔ پاکستان میں کبھی لسانی دہشتگردی ہوئی ۔ کبھی مذہبی ۔ پیپلز پارٹی نے ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ جب سانحہ اے پی ایس ہوا ۔ ہم نے ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دی۔
مزید پڑھیں :جعفر ایکسپریس حملے میں را ملوث ہے: سکھ رہنما گروپتونت سنگھ