اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ سب سامنے ہے حالات تو بہت خراب ہیں جعفر ایکسپریس والا جو واقع ہوا ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
رمضان المبارک میں دہشت گردی ہورہی ہیں ۔ دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ ہماری پولیس اور ہماری فورسز کے جوان ہمارے بھائی یا سویلین شہید ہو رہے ہیں ۔
میں حکومت کی بات کرتی ہوں جو انتہائی نالائق ہے نکمی ہے غیر سنجیدہ ہے۔
انہوں ایسے وزراء کو وزارتیں دی جیسے ریوڑیاں بانٹیں گئیں ہوں۔ وہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ وزراء کی لوٹ سیل لگی ہو جیسے کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے انکی۔
لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہے کچھ بھی ان سے کنٹرول نہیں ہو رہا۔ رمضان المبارک میں ملکہ بھر میں مہنگائی بکا طوفان ہے ۔ یہ مہنگائی بھی ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی ۔بلوچستان کے پی سندھ پنجاب یہاں تک کہ اسلام آباد میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
اور یہ سب کچھ اس نالائق حکومت کی وجہ سے ہو رہاہے۔ ملک میں دہشت گردی پر دل دکھتا ہے ۔ بانی کے دور میں یہ سب کچھ نہیں تھا ۔ ہمارے لیڈر کو نہ بچوں سے بات کروائی جا رہی ہے نہ ہمیں ملنے دیا جارہاہے ہے ۔ ایک سالہ حکومتی کارکردگی صرف اور صرف ذاتی انتقامی سیاست ہے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیشی عدالت کا سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم