لاہور(نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر پاک فوج، اداروں اور سیاسی شخصیات کیخلاف توہین آمیز پوسٹیں لگانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے 7 افراد کیخلاف دو مقدمات درج کر لئے۔
ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کئے، پہلا شہباز گل،عادل راجہ، وقار ملک، احمد نورانی اور شفیق الرحمن کیخلاف درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ تحسین الرحمن کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا کہ تحسین الرحمان رسول پور جٹاں کا رہائشی ہے جو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں کررہا تھا جبکہ دیگر ملزمان اپنے ایکس اکاؤنٹ اور سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز مواد اپ لوڈ کررہے تھے۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
عمران خان چاہتےہیں تمام سیاسی جاعتیں اکٹھی ہوں،حالات جلدٹھیک ہوجائیں گے،شیخ وقاص اکرم