کوئٹہ ( اے بی این نیوز )جعفر ایکسپریس حملہ، 13 دہشت گردجہنم واصل ،متعدد زخمی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم،ہو گئے۔
فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں مصروف عمل ہے.
صدر مملکت کی جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی صدرمملکت آصف زرداری کا موثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر انسانی اور مذموم عمل ہے۔
مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان کے خلاف ہیں۔ قوم نہتے مسافروں کویرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے۔ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔
صدر مملکت کی جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی مسافروں کی صحتیابی کیلئے دعا۔
وزیراعظم نے بو لان میں جعفرایکسپریس پربزدلانہ حملےکی شدیدمذمت کرتے ہو ئے کہا کہ قوم کےبہادرسپوت پیشہ ورانہ مہارت سےدہشتگردوں کاسدباب کررہےہیں۔ دشوارگزارراستوں کےباوجودافسران اوراہلکاروں کےحوصلےبلندہیں۔
آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسزکےافسران واہلکاروں کےحوصلےبلندہیں۔ سیکیورٹی فورسزکےافسران واہلکاربہت جلداس آپریشن میں کامیاب ہونگے۔ بزدل دہشتگردوں کوان کےانجام تک پہنچائیں گے۔
بزدلانہ حملہ کرنےوالےحیوان صفت دہشتگردکسی رعایت کےمستحق نہیں۔ دہشتگردبلوچستان کی ترقی کےدشمن ہیں۔ دہشتگردوں نےپرامن اوربابرکت مہینےمیں معصوم مسافروں کونشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں :K&Ns کی خون بھری فروزن چکن،پکاتے وقت ہانڈی خون آلود،صحت کا قتل عام،کو ئی پر سان حال نہیں