اہم خبریں

K&Ns پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،متعلقہ حکام سے فوری تادیبی کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان میں فروزن فوڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام K&Ns حالیہ دنوں میں صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ مختلف شہروں سے متعدد صارفین نے
K&Ns چکن پروڈکٹس کے معیار، حلال ذبیحہ کے اصولوں کی خلاف ورزی، چکن میں خون باقی رہنے، اور ناقص کوالٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی فوڈ اتھارٹیز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔چکن پروڈکٹس میں ہڈیوں کی موجودگی – بچوں کے لیے خطرہ ہے۔

پروڈکٹ کے معیار میںصارفین نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہےK&Ns پروڈکٹس کی کوالٹی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، جو صارفین کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے۔ کمپنی کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی مصنوعات ہمیشہ ایک ہی معیاری معیار پر پورا اتریں۔ لیکن کمپنی صر ف اور صرف مال بنانے کے چکر میں ہے۔

صارفین کی حالیہعدم اعتماد نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ حلال ذبیحہ، چکن میں خون کی موجودگی، اور مصنوعات کی غیر معیاری کوالٹی جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ K&Ns کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لے تاکہ عوام کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جوان جانیں قربان کررہے ہیں،وزیراعظم

متعلقہ خبریں