اہم خبریں

K&Ns فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(اے بی این نیوز       )K&Ns فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کر رہے ہیں حکومت صرف پھلوں ، سبزیوں اور کریانہ کے ریٹ مقرر کر رہی ہے جبکہ فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ یہ بات کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے CAP کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے فروزن فوڈ کا کاروبار بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ہے کہ گھروں میں کھانے تیار کرنے کا رجحان میں کمی آئی ہے لوگوں کو ہر کام آسانی سے کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔

انہوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی ، بیورو آف سپلائی سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے فروزن فوڈ بنانے والوں کی جگہ کو چیک کیا کہ ان کی جگہ کتنی حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہے اور کیا وہ اپنی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت بھی وصول تو نہیں کر رہے ، انہوں نے چارو ںصوبوں کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر فروزن فوڈ بنانے والوں کے کارخانوں کو چیک کریں اور ان کے بنائے ہوئے فروزن فوڈ کی کوالٹی ، کوانٹیٹی اور ایکسپائری تاریخوں سے صارفین کو آگاہ کریں۔
مزید پڑھیں :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں