اہم خبریں

K&Ns نے عوام میں موت باٹنا شروع کر دی،حلال فروزن چکن کے نام پر بڑا فراڈ بے نقاب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )K&Ns کے نام سے پاکستان میں نام نہاد حلال چکن کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے لیکن اگر حقیقت میں جانا جائے تو یہ حلال کے مطلب پر پورا نہیں اترتا مرغی حلال کرتے وقت صرف اس پر اللہ اکبر ہی کہنا نہیں ہوتا بلکہ چکن سے پورا خون بھی نکالنا ہوتا ہے لیکن یہاں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ K&Ns ان چیزوں کا قطعی طور پر کوئی خیال نہیں رکھ رہا.
مبینہ طور پر اور جب بھی اس پروڈکٹ کی کوئی چکن گھر میں لا کر بنائی جائے تو اس کا سارا گوشت خون سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور جب بھی اس کو ہانڈی میں ڈالا جائے تو اس چکن کے گوشت سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے جو کہ انسان کے لیے ایک زہر قاتل ہے بلکہ اس کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے ہونا یہ چاہیے کہ جب بھی چکن حلال کیا جائے تو اس میں حفظان صحت کے اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں سے سارا خون نکالا جائے . مبینہ طور پر
لیکن ان چیزوں کا قطعی طور پر کوئی بھی خیال نہیں رکھا جا رہا اور نہ ہی اس پروڈکٹ کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے یہ مارکیٹ میں چل رہی ہے اور بچے اس کی چیزیں بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن دراصل یہ آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کا ایک منصوبہ ہے تاکہ بچے ہیں وہ صحتیاب نہ ہو سکیں اور انہیں اس قسم کے مرغی کے گوش سے مختلف قسم کی لاعلاج بیماریاں لاحق ہو جائیں حکام بالا کو اس جانب توجہ دینا چاہیے کہ مارکیٹ میں اتنے کھلے عام یہ جو دھندھا ہو رہا ہے ان کو انسانی صحت کے اصولوں سے کس نے کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے.
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کیلئےپورےپاکستان سےلوگوں کونکلناہوگا،شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں